پشاور میں وزیر اعلیٰ کے جلسہ گاہ دورے پر دھکم پیل، وی آئی پی گیٹ ٹوٹ گیا

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے رنگ روڈ جلسہ گاہ کے دورے کے دوران دھکم پیل کا واقعہ پیش آیا، جس میں اسٹیج کا وی آئی پی گیٹ ٹوٹ گیا اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور رنگ روڈ جلسہ گاہ پہنچے،

جہاں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنیں علیمہ خان، عظمٰی خان اور نورین خان بھی موجود تھیں۔

وزیر اعلیٰ کے پیچھے کارکنان اسٹیج پر چڑھنے کی کوشش کرتے رہے جس کے باعث سکیورٹی اہلکاروں اور کارکنان کے درمیان دھکم پیل ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : بانی پی ٹی آئی کو حکومت کی طرف سے کوئی ڈیل نہیں دی گئی، بیرسٹر عقیل

اس دوران ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا اور وی آئی پی گیٹ ٹوٹ گیا۔

وزیر اعلیٰ نے جلسہ گاہ کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے بات کیے بغیر روانگی اختیار کر لی۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آج پشاور میں جلسہ منعقد کیا جائے گا۔

Scroll to Top