یہ جلسہ صرف اجتماع نہیں، تاریخ کا رخ بدلنے والا لمحہ ہے،وزیر اعلیٰ پختونخوا

پشاور: وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے پشاور جلسہ گاہ کے دورے کے دوران کہا ہے کہ آنے والا جلسہ پاکستان کی سیاست میں ایک نیا موڑ ثابت ہوگا۔

انہوں نے خیبرپختونخوا کی سرزمین پر عمران خان کے کارکنوں کو خوش آمدید کہا اور اسے صرف سیاسی اجتماع نہیں بلکہ تاریخ کا سنہری باب قرار دیا۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ حقیقی آزادی کا خواب اب حقیقت کے قریب ہے، اور اس جلسے کے ذریعے دنیا کو پیغام جائے گا کہ قوم اپنے لیڈر کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انتظامات مکمل ہیں اور ہر طرف جوش و ولولہ پایا جاتا ہے۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ عوام کے بھرپور ہجوم سے ثابت ہوتا ہے کہ عمران خان اکیلے نہیں، اور خیبرپختونخوا کے عوام نے قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی علما و طلبہ سے خصوصی نشست

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ عوام اپنے حقوق کی جنگ لڑیں گے اور ملک میں آئین و قانون کی بالادستی یقینی بنائیں گے۔

Scroll to Top