سوات: رات گئے مینگورہ بس اسٹینڈ کی منتقلی، انتظامیہ اور شہری آمنے سامنے

شہزاد نوید

سوات : مینگورہ بائی پاس کے علاقے میں رات کی تاریکی میں عمومی بس اسٹینڈ کی اچانک منتقلی کے اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں، اور ہیوی مشینری اسٹینڈ کو منتقل کرنے کے لیے میدان پر لائی گئی ہے۔

پولیس اور لیویز فورس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی ہے تاکہ کوئی مزاحمت نہ ہو سکے۔

ٹی ایم او، اے سی، ڈبل اے سی سمیت اعلیٰ انتظامی افسران خود آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں اور موقع پر موجود ہیں۔

اس دوران ملاکنڈ ڈویژن ٹریڈ فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم، سٹی میئر شاہد علی خان اور مختلف لوکل گورنمنٹ کے چیئرمین کارروائی کے حوالے سے اے سی بابوزی کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : یہ جلسہ صرف اجتماع نہیں، تاریخ کا رخ بدلنے والا لمحہ ہے،وزیر اعلیٰ پختونخوا

ڈرائیورز اور مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ اقدام رات کی تاریکی میں کیا جانا کسی سازش سے کم نہیں، اور انتظامیہ کو ایسے فیصلے دن کی روشنی میں عوام کی شرکت سے کرنے چاہئیں تاکہ ان کا اعتماد بحال رہے۔

سوات کے شہری سڑکوں پر نکل آئے اور اس منتقلی کو واپس لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں، جبکہ انتظامیہ اس وقت صورتحال کو کنٹرول کرنے میں مصروف ہے۔

Scroll to Top