ہو سکتا ہے ایران امریکا تعلقات میں پاکستان کردار ادا کرے، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ سفارتی تعلقات میں پاکستان کے کردار کا عندیہ دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی سیاست میں بدلتے حالات کے تناظر میں پاکستان مثبت اور تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے

نجی ٹی وی چینل(جیو نیوز)سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا’’ہو سکتا ہے ایران اور امریکا کے تعلقات میں بھی پاکستان کوئی کردار ادا کرے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں بھی پاکستان نے خطے میں کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک بھارت جنگ کے وقت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سیز فائر کرایا، جس پر انہیں نوبیل انعام کے لیے نامزد کیا گیا۔

وزیر دفاع نے واضح کیا کہ فی الحال امریکا کی طرف سے پاکستان پر کوئی دباؤ یا مطالبہ نہیں ہے۔ تاہم، اگر مستقبل میں کوئی مطالبہ سامنے آتا ہے تو پاکستان اپنے قومی مفادات کو مقدم رکھتے ہوئے فیصلہ کرے گا۔

خواجہ آصف نے پاک بھارت تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا’’اگر بھارت مذاکرات سے انکاری ہے تو ہم بھی کیوں اس پر اصرار کریں؟انہوں نے زور دیا کہ پاکستان عزت و وقار پر سمجھوتہ نہیں کرے گا، اور تعلقات میں برابری کی بنیاد پر ہی کوئی پیش رفت ممکن ہو سکتی ہے۔

Scroll to Top