اعظم سواتی پر متنازع ٹویٹ کیس میں فرد جرم عائد

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سینیٹر اعظم سواتی کی جانب سے حساس اداروں کے خلاف مبینہ متنازعہ ٹویٹس کے حوالے سے دائر بریت کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے ان پر فردِ جرم عائد کر دی ہے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کیس کی سماعت کی جس کے دوران اعظم سواتی نے صحت جرم سے انکار کیا۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان پر پاکستان، ایران، چین اور روس کے مشترکہ اجلاس کا اعلامیہ جاری

عدالت نے استغاثہ کے گواہوں کو آئندہ تاریخ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیا اور کیس کی کارروائی 14 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

Scroll to Top