ایشیا کپ! فائنل میچ کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ کا کوئی بڑا عہدیدار دبئی نہیں جارہا، بھارتی میڈیا

ایشیا کپ! فائنل میچ کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ کا کوئی بڑا عہدیدار دبئی نہیں جارہا، بھارتی میڈیا

ایشیا کپ 2025 کے سب سے بڑے مقابلے، پاکستان اور بھارت کے درمیان آج ہونے والے فائنل میچ کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ (BCCI) کا کوئی بڑا عہدیدار دبئی نہیں جا رہا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بورڈ کے اعلیٰ حکام نے دبئی کا سفر نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے کیونکہ وہ اسی روز ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے گوہاٹی روانہ ہو رہے ہیں۔ یہ تقریب منگل کے روز گوہاٹی میں منعقد ہوگی، جس میں بھارتی بورڈ کی مکمل توجہ خواتین کرکٹ پر مرکوز ہوگی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ ایشیا کپ فائنل ایک بڑا موقع ہے، مگر بی سی سی آئی نے ویمنز ورلڈ کپ کی میزبانی کو ترجیح دیتے ہوئے دبئی روانگی کا پروگرام منسوخ کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ کا فائنل آج دبئی میں کھیلا جا رہا ہے، جس میں پاکستان اور بھارت ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے۔ میچ کے تمام ٹکٹس فروخت ہو چکے ہیں اور دونوں ٹیموں کے شائقین کا جوش و خروش عروج پر ہے۔

یہ فیصلہ ایسے وقت میں آیا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ تعلقات پہلے ہی کشیدہ رہے ہیں، اور BCCI کے کسی سینئر نمائندے کی غیر موجودگی کئی سوالات کو جنم دے سکتی ہے۔

Scroll to Top