ایشیا کپ کے تاریخی فائنل سے قبل دبئی پولیس نے شائقین کرکٹ کے لیے سخت ایڈوائزری جاری کردی ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے اس بڑے ٹاکرے سے قبل دبئی اسٹیڈیم آنے والوں کو پرامن رویے کی تلقین کی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق شائقین کو میچ شروع ہونے سے تین گھنٹے پہلے اسٹیڈیم پہنچنے کی ہدایت دی گئی ہے، کیونکہ سیکیورٹی چیکنگ انتہائی سخت ہوگی۔
پابندی شدہ اشیاء میں شامل ہیں:
آتش گیر مواد
ہتھیار
تیز دھار آلات
متنازع بینرز
سیاسی جھنڈے
بدتمیزی، نسلی جملے بازی اور گالم گلوچ کرنے والوں کو 5 ہزار سے 30 ہزار درہم جرمانہ اور 1 سے 3 ماہ قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ میچ کو خاندانی تفریح کے طور پر دیکھا جائے، کسی قسم کے تصادم یا اشتعال انگیزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
یاد رہے، آج شام ساڑھے سات بجے دبئی میں پاکستان اور بھارت ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔جہاں ایک جانب پاکستان کی تباہ کن بولنگ ہوگی، وہیں بھارت کی جارحانہ بیٹنگ کا بھی بھرپور امتحان ہوگا۔





