سی ای او پختون ڈیجیٹل سینٹر فدا محمد خان کو بلوچستان عوامی پارٹی (BAP) خیبر پختونخوا کا صدر نامزد کر دیا گیا ہے۔
بلوچستان عوامی پارٹی نے اپنے انٹرا پارٹی انتخابات کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے تمام مرکزی اور صوبائی عہدوں کے نامزدگیاں بھی جاری کر دی ہیں۔
نوابزادہ خالد حسین مگسی بلا مقابلہ مرکزی صدر منتخب ہوئے جبکہ سینیٹر منظور کاکڑ بلا مقابلہ سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے پارٹی کے صدر نے مرکزی اور صوبائی سطح پر مختلف اہم ذمہ داریاں تفویض کی ہیں۔
سینیٹر کہدہ بابر کو مرکزی سینیئر نائب صدر مقرر کیا گیا ہے جبکہ ضیا لانگو کو مرکزی سیکریٹری اطلاعات اور ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔
سردار صالح بھوتانی کو بلوچستان کا صوبائی صدر مقرر کیا گیا ہے اور حاجی مٹھا خان کاکڑ کو بلوچستان کا جنرل سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے، خیبر پختونخوا کی صوبائی صدارت کا منصب سینیٹر فدا احمد خان کو سونپا گیا ہے۔
خواتین ونگ کی مرکزی صدارت محترمہ زبیدہ جلال کو دی گئی ہے جبکہ خواتین ونگ کی صوبائی صدارت محترمہ فرح عظیم شاہ کو سونپی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا جلسہ بدنظمی کا شکار، علی امین گنڈاپور کی تقریر کے دوران نعرے بازی
یہ تمام تقرریاں نوابزادہ خالد حسین مگسی کی قیادت میں کی گئی ہیں، جس سے بلوچستان عوامی پارٹی کے قیادت کا ایک مضبوط اور منظم ڈھانچہ سامنے آیا ہے۔





