دبئی پولیس نے ایشیا کپ کے فائنل میچ کے سلسلے میں حفاظتی انتظامات مکمل کر لیے ہیں اور شائقین کے لیے خصوصی اردو ہدایات بھی جاری کی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شائقین میچ شروع ہونے سے کم از کم تین گھنٹے قبل سٹیڈیم پہنچ جائیں تاکہ داخلے کے عمل میں آسانی ہو۔
دبئی پولیس نے واضح کیا ہے کہ ایک ٹکٹ پر صرف ایک بار داخلہ کی اجازت ہوگی اور دوبارہ انٹری کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
آتش گیر مواد، ہتھیار، لیزر پوائنٹرز، آتش بازی، ٹرائی پوڈ، سیلفی سٹک اور شیشے کی اشیاء بھی سٹیڈیم میں لے جانے پر پابندی ہوگی۔
پولیس نے مزید کہا کہ سیاسی بینرز اور غیر منظور شدہ بورڈز لانے کی اجازت نہیں دی جائے گی تاکہ میچ کا ماحول پرامن اور خوشگوار رہے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی ایشیا کپ کی ٹرافی دیں گے
دبئی پولیس کی جانب سے یہ حفاظتی اقدامات شائقین کی حفاظت اور میچ کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔





