چیئرمین پی سی بی محسن نقوی پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے دبئی پہنچ گئے

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل میچ دیکھنے کے لیے دبئی پہنچ گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی ایشیا کپ کے فائنل میچ میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلے کا مشاہدہ کریں گے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی ٹیم کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ ٹیم کی مکمل حمایت کریں گے۔

پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بھی پیغام دیا ہے کہ ایشیا کپ کے دوران اور اس سے قبل ٹیم نے جو جذبہ دکھایا ہے، اس پر فخر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ 2025 پاک بھارت فائنل سے قبل بھارتی ٹیم کو بڑے دھچکے کا خدشہ

انہوں نے کہا کہ اگرچہ ہم نے ہمیشہ بہترین کارکردگی نہیں دکھائی لیکن میں یقین دلاتا ہوں کہ ہم کبھی ہار نہیں مانیں گے۔

Scroll to Top