قومی ٹیم آج بھارت کے خواب چکناچور کر دے گی، بیرسٹر سیف

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے کہ ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستانی شاہین آج روایتی حریف بھارت کے خلاف بھرپور مقابلہ کریں گے۔

مشیر اطلاعات خیبرپختوںخوا حکومت بیرسٹر سیف نے پاکستانی ٹیم کی فتح پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ گزشتہ دو میچوں میں پاکستانی ٹیم نے شاندار ٹیم ورک اور جذبے کا مظاہرہ کیا ہے اور امید ہے کہ آج بھی یہی جذبہ میدان میں نظر آئے گا۔

انہوں نے کہا اگر شاہین قومی جذبے کے ساتھ کھیلیں گے تو جیت ہمارا مقدر ہوگی، کھلاڑی گراؤنڈ میں بھرپور لڑیں گے اور قوم دعاوں کے حصار میں کھڑی ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر چھکا اور ہر وکٹ عوام کے دل جیت لے گی اور گراؤنڈ میں کھلاڑیوں کے ساتھ اسٹیڈیم کے باہر پوری قوم ایک ساتھ کھڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ فائنل میں پاکستان کی حکمرانی قوم کے لیے تاریخی اعزاز ہوگا، فیصل کریم کنڈی

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے یقین دلایا کہ پاکستان کی فتح قوم کے حوصلے بلند کرے گی اور بھارت کے خواب چکناچور کر دے گی۔

Scroll to Top