ایشیا کپ فائنل میں پاکستان کی حکمرانی قوم کے لیے تاریخی اعزاز ہوگا، فیصل کریم کنڈی

ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کو تاریخی معرکہ قرار دیا گیا ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی فتح کے حوالے سے بھرپور امید کا اظہار کیا ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ایشیا کپ کا یہ فائنل ایک تاریخی لمحہ ہے اور پاکستانی ٹیم کی کامیابی قوم کے لیے بڑا تاریخی اعزاز ہوگی۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ پرامید ہوں کہ ہماری کرکٹ ٹیم روایتی حریف بھارت کے خلاف بہترین کھیل کا مظاہرہ کرے گی اور قوم کو تاریخی جیت کی خوشی دے گی۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا سمیت پورے ملک کے عوام اپنی ٹیم کی جیت کے لیے نہایت پرجوش اور دعا گو ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے دبئی پہنچ گئے

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی حکمرانی ایشیا کپ کے معرکے میں قوم کے لیے فخر اور عظمت کا باعث بنے گی۔

Scroll to Top