وزیراعظم شہباز شریف نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کو انتہائی مفید قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے برطانیہ میں مقیم سمندر پار پاکستانیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور تعلقات میں بہتری کا عمل پہلے ہی شروع ہو چکا ہے اور یہ کامیابی ٹیم ورک اور نیک نیتی کی مرہون منت ہے۔
انہوں نے کہا صدر ٹرمپ کی زیر صدارت اجلاس میں 6 مسلم ممالک نے شرکت کی جہاں غذائی تحفظ پر تفصیلی بات چیت ہوئی، وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ ان شاء اللہ جلد مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں جاری ظلم و بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہاں 64 ہزار معصوم مسلمان شہید ہو چکے ہیں جن میں بچے، خواتین اور بزرگ بھی شامل ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی برادری کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ عصر حاضر میں ایسی ظلم و ستم کی مثال نہیں ملتی۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل اور ایئرچیف کی قیادت میں بھارت کو ناکوں چنے چبوائے،7 بھارتی طیارے مارگرائے،شہبازشریف
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف دورہ امریکا پر گئے تھے, وہ گزشتہ روز جنیوا سے لندن پہنچے ہیں اور مزید دو دن لندن میں قیام کے بعد وطن واپس روانہ ہوں گے۔





