کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس 5 روز بعد بحال

کوئٹہ: دہشت گردوں کے حملے کے باعث معطل جعفر ایکسپریس کو پانچ روز بعد بحال کر دیا گیا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق سپیزنڈ کے قریب دھماکے میں تباہ ہونے والے ریلوے ٹریک اور پل کی مرمت گزشتہ رات مکمل کر لی گئی تھی، جس کے بعد جعفر ایکسپریس آج سے معمول کے مطابق اپنے روٹ پر روانہ ہو گئی ہے۔

ریلوے حکام نے مزید بتایا کہ بولان میل بھی آج اپنے مقررہ وقت پر روانہ کر دی گئی ہے، جس سے مسافروں کو معمول کی سہولت فراہم ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ 23 ستمبر کو دہشت گردوں نے سپیزنڈ کے قریب ریلوے لائن کو دھماکے سے تباہ کر دیا تھا، جس کے باعث جعفر ایکسپریس اور دیگر ٹرینیں پانچ دن تک معطل رہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی بورڈ اور ٹیم کی ہٹ دھرمی ایشیا کپ کی ٹرافی تقریب تاخیر کا شکار

ریلوے انتظامیہ نے مسافروں سے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں تاکہ مستقبل میں اس قسم کے واقعات سے بچا جا سکے۔

Scroll to Top