دبئی: بھارتی بورڈ کے ایما پر بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی برقرار ہے اور بھارتی ٹیم نے محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کردیا ہے۔
پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے انکار کے بعد بھارتی ٹیم ایشیا کپ جیتنے کے باوجود ہٹ دھرمی پر برقرار ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی ٹیم نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے چیئرمین محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کردیا ہے۔
تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین اے سی سی محسن نقوی بھی اپنے فیصلے پر ڈٹ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : معاشی استحکام بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، وزیراعظم
بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں فائنل تقریب تاخیرکا شکار ہے۔
خیال رہے کہ ایشیا کپ کے دوران بھارتی ٹیم نے اسپورٹس مین اسپرٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نہ تو پاکستانی ٹیم سے ہاتھ ملایا اور نہ ہی فائنل سے قبل بھارتی کپتان نے پاکستانی کپتان کے ساتھ تصویر بنوائی۔





