مودی سرکار کی ہٹ دھرمی، جینٹل مین گیم میں سیاست، ٹرافی لئے بغیر تقریب ختم

دبئی: بھارتی بورڈ کے ایما پر بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی بھی  برقرار  رہی اور بھارتی ٹیم  نے محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کردیا ۔

پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے انکار کے بعد بھارتی ٹیم  ایشیا کپ جیتنے کے باوجود ہٹ دھرمی پر برقرار  رہی۔

بھارتی ٹیم نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی)  کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کردیا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم اپنی ہٹ دھرمی کے باعث ایشیا کپ ٹرافی سے محروم، بھارتی ٹیم کی جانب سے محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کے بعد ایشیا کپ کی ٹرافی اب بھارت کو نہیں ملے گی، ٹرافی کو ایشین کرکٹ کونسل کے دفتر میں رکھا جائے گا

بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں فائنل تقریب تاخیرکا شکار  ہوئی۔

تاہم صدر اے سی سی محسن نقوی بھی اپنے فیصلے پر ڈٹ گئے  اور بھارتی ٹیم تقریب میں کسی اور سے بھی ٹرافی وصول نہ کرسکی۔

بی سی سی آئی نے اے سی سی کو باضابطہ طور پر ٹرافی نہ لینے کے بارے آگاہ کیا اور ٹرافی میدان سے واپس منگوا لی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی بورڈ اور ٹیم کی ہٹ دھرمی ایشیا کپ کی ٹرافی تقریب تاخیر کا شکار

تقریب کے میزبان سائمن ڈول نے بتایا کہ انہیں ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بھارتی ٹیم آج  ٹرافی وصول نہیں کرے گی۔

خیال رہے کہ ایشیا کپ کے دوران بھارتی ٹیم نے اسپورٹس مین اسپرٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نہ تو پاکستانی ٹیم سے ہاتھ ملایا اور نہ ہی فائنل سے قبل بھارتی کپتان نے پاکستانی کپتان کے ساتھ تصویر بنوائی۔

Scroll to Top