میچ کے آخری اوورز میں اچھی کارکردگی نہ دکھا سکے، سلمان علی آغا

دبئی: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے بھارت کے خلاف میچ کے آخری اوورز میں اپنی ٹیم کی کارکردگی کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اچھا کھیل پیش نہیں کر سکے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ بطور ٹیم انہوں نے اچھی کارکردگی دکھائی اور اپنی ٹیم پر فخر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ مضبوط انداز میں واپس آئیں گے اور اپنی غلطیوں سے سیکھ کر بہتری لائیں گے۔

کپتان نے میچ کے بعد ہونے والی تقریب میں رنرز اپ ٹیم کا چیک بھی وصول کیا۔

یاد رہے کہ دبئی میں کھیلے گئے اس تاریخی فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر نویں بار ایشیا کپ جیت لیا۔ یہ ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلا موقع تھا جب پاکستان اور بھارت کا مقابلہ فائنل میں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : مودی سرکار کی ہٹ دھرمی، جینٹل مین گیم میں سیاست، ٹرافی لئے بغیر تقریب ختم

فائنل میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی پوری ٹیم 19.1 اوورز میں 146 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ جواب میں بھارت نے آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا۔

Scroll to Top