ایشیا کپ فائنل میں حارث رؤف کی کارکردگی پر سوشل میڈیا پر تنقید کی بوچھاڑ

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کی ناقص کارکردگی پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے شدید نکتہ چینی کی ہے۔

قومی ٹیم نے فائنل میں 146 رنز کا دفاع کیا، لیکن حارث رؤف نے صرف 3.4 اوورز میں 50 رنز دے دیے اور کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔

خاص طور پر آخری اوور میں جب بھارت کو جیت کے لیے صرف 10 رنز درکار تھے، تو حارث نے 4 گیندوں پر 13 رنز دے دیے، جس کے باعث بھارت نے نویں بار ایشیا کپ جیت لیا۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے حارث رؤف کی کارکردگی پر سخت تنقید کی اور انہیں میچ ہارنے کی وجہ قرار دیا۔

اسپورٹس کے معروف تجزیہ کار اور سینیئر جرنلسٹ فیضان لاکھانی نے بھی اس حوالے سے کہا کہ فرق حارث رؤف تھا، جس سے واضح ہوتا ہے کہ بولر کی ناقص پرفارمنس نے ٹیم کو نقصان پہنچایا۔

ایک صارف نے لکھا کہ حارث نے 13 کی اکانومی سے 3.4 اوور میں 50 رنز دیے جب کہ باقی تمام بولر میں سے کسی کی اکانومی 7 سے اوپر نہیں تھی۔

ایک صارف نے کپتان کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ حارث کی وجہ سے ہم کافی میچ ہارچکے ہیں اس کے باوجود سمجھ نہیں آتا کہ انہیں آخری اوور کیوں دیا گیا؟

Scroll to Top