مودی کی سیاست نے برصغیر میں امن کے امکانات ختم کر دیے، خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی اپنی سیاست بچانے کے لیے کرکٹ کے کلچر اور سپرٹ کو تباہ کر رہا ہے، جس سے برصغیر میں امن کے امکانات اور مسائل کے حل کے چانسز ختم ہو گئے ہیں۔

خواجہ آصف نے ٹویٹر پر لکھا کہ عزت اسطرح نہیں بحال ہوتی۔ پاک بھارت جنگ کا سکور 6-0 پتھر پر کندہ ہو چکا ہے۔ ہم کچھ نہیں کہہ رہے، مودی بھارت میں اور دنیا دونوں میں خوار ہو گیا ہے۔ تمام عزتوں کا مالک صرف پروردگار ہے۔

وزیردفاع کا یہ بیان پاک بھارت تعلقات کی موجودہ کشیدگی اور کرکٹ کے ذریعے امن کی کوششوں پر مودی کی سیاست کے اثرات کی نشاندہی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایشیا کپ فائنل میں ٹرافی کی تقسیم کا تنازعہ، انتظامیہ نے ٹرافی کہاں لے گئی؟

خواجہ آصف کے مطابق خطے میں دیرپا امن کے لیے حکمت عملی اور تحمل کا مظاہرہ ضروری ہے تاکہ کشیدگی کم ہو اور مسائل کے حل کے دروازے کھل سکیں۔

Scroll to Top