امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وین ای میئر کا دو روزہ دورہ پاکستان مکمل ہوگیا۔
دورے کے دوران امریکی بحری جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے کمانڈر پاکستان فلیٹ، ریئر ایڈمرل عبدالمُنیب سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
عملے نے تربیتی سیشنز اور کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیا، جس کا مقصد پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ اور تعاون کو فروغ دینا تھا۔
دونوں ممالک کی بحری افواج کے اہلکاروں نے ایک دوسرے کے جہازوں کا بھی دورہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں : مشرق وسطیٰ میں امن کا سنہری موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیں گے، امریکی صدر
یو ایس ایس وین ای میئر کا یہ دورہ خطے میں بحری سلامتی اور استحکام کے لیے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے اور بحری تعاون کو مزید مضبوط کرتا ہے۔





