بھارتی کھلاڑی ابھیشیک شرما اور شبھمن گل نے سوشل میڈیا پر ٹرافی کے ساتھ فرضی تصاویر شیئر کیں، جبکہ بھارتی ٹیم کو اصل ٹورنامنٹ کی ٹرافی نہیں دی گئی تھی۔
شائقین کرکٹ نے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی اور سوال کیا کہ جب اصل ٹرافی نہیں ملی تو فرضی تصاویر بنا کر کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں؟
پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے انکار کے بعد بھارتی ٹیم ہٹ دھرمی پر قائم رہی اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کردیا۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وین ای میئر کا دو روزہ پاکستان دورہ اختتام پذیر
صدر اے سی سی محسن نقوی نے بھی اپنے فیصلے پر ڈٹے رہنے کے باعث بھارتی ٹیم تقریب میں کسی اور سے ٹرافی وصول نہ کر سکی۔
بی سی سی آئی نے اے سی سی کو باضابطہ طور پر ٹرافی نہ لینے کی اطلاع دی اور ٹرافی واپس میدان سے منگوا لی گئی۔





