رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ علیمہ خان کو سپورٹ دلوا کر آ گے لانا چاہتی ہے۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیرافضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر اُن کی بہن کی حکمرانی ہے،علی امین کے مخالف گروپ کو مسلسل ملاقاتیں دلوائی گئیں اوروہ عملاً پارٹی کا کنٹرول سنبھال چکی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ جنیداکبر کو علی امین کے بغض میں لایا گیا ، کچھ لوگ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو ہٹانا چاہتے ہیں۔
شیرافضل مروت نے کہاکہ پی ٹی آئی میں تقسیم اپریل2024 سےزیادہ ہوئی، علیمہ خان کوتشویش تھی کہ بشریٰ بی بی کا پارٹی پر قبضہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : پی ڈی ایم اے کی خیبرپختونخوا میں بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
انہوں نے مزید کہا کہ بانی کونتھیاگلی ریسٹ ہاؤس منتقل کرنےکی ڈیل ہوچکی تھی، علی امین اسٹیبلشمنٹ کو گارنٹی دے رہے تھے بانی کو لیکرجائیں گے، اس گارنٹی میں امریکن اوورسیز بھی شامل تھے۔





