بانی پی ٹی آئی نے سیاسی فکر کی بنیاد پر محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنایا، اسد قیصر

بانی پی ٹی آئی نے سیاسی فکر کی بنیاد پر محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنایا، اسد قیصر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے ملک کے موجودہ سیاسی حالات پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے وسیع سیاسی اتحاد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تحریک انصاف کے بانی نے اپوزیشن لیڈر کے انتخاب میں سیاسی فکر کو مدنظر رکھا اور اسی بنیاد پر محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر مقرر کیا گیا۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اسد قیصر نے کہا کہ حالیہ قانون سازی میں ممبران اسمبلی کو رشوت اور دھمکی دے کر مجبور کیا گیا، جنہوں نے ترمیمات کی مخالفت کی ان کے خلاف مقدمات بنائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ عدالت کے سامنے اظہار یکجہتی کے لیے آئے ہیں تاکہ انصاف کا مطالبہ کریں۔

اسد قیصر نے مزید بتایا کہ پی ٹی آئی وسیع الائنس کی میٹنگز بلا رہی ہے تاکہ ملکی سطح پر ایک جامع پروگرام ترتیب دیا جا سکے، جس کا مقصد آئین و قانون کی حکمرانی کو مضبوط بنانا ہوگا۔

انہوں نے محمود خان اچکزئی کی جمہوریت کے لیے قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد انہیں اپوزیشن لیڈر منتخب کیا گیا، جو سیاسی فہم اور دیانت داری کی مثال ہیں

یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ملک کی سیاسی صورتحال انتہائی حساس ہے اور سیاسی جماعتیں اپنے اپنے موقف کو مضبوط بنانے میں مصروف ہیں۔

Scroll to Top