چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا علی امین گنڈاپور سے استعفی لینے سے انکار

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نےکہا ہےکہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ان سے رابطہ کر کے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور نے ان سے کہا ہے کہ وہ استعفیٰ ان کے حوالے کرنا چاہتے ہیں لیکن انہوں نے واضح کیا کہ وہ بطور پارٹی چیئرمین اس کے مجاز نہیں کہ علی امین گنڈاپور سے استعفیٰ لیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اگر عمران خان کی جانب سے کوئی واضح ہدایت موصول ہوتی ہے تو علی امین گنڈاپور یا تو اپنا استعفیٰ براہِ راست خان صاحب کو پیش کریں گے یا پھر آئین کے آرٹیکل 1308 کے تحت گورنر خیبرپختونخوا کو ارسال کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کو دو تہائی اکثریت حاصل ہے اور آئندہ حکومت بھی مکمل طور پر عمران خان کی خواہشات اور وژن کے مطابق قائم کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک مضبوط حکومت قائم کریں گے جو عوام کی توقعات پر پورا اترے گی۔

یہ بھی پڑھیں : سہیل آفریدی کو دو تاریخی اعزاز حاصل،کم عمر ترین اور قبائلی علاقے سے پہلے وزیراعلیٰ

Scroll to Top