خیبرپختونخوا کے ضلع اورکزئی میں فتنہ الخوار ج کے خلاف اپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کے 11جوانوں کے ہمراہ جام شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیب راحت کی نماز جنازہ چکلالہ گارڈن راولپنڈی میں ادا کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر،وفاقی وزراء، فوجی و سول حکام اور عام لوگوں نے شرکت کی۔
وزیراعظم نےاورکزئی واقعے کے 11 شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم دہشتگردی کے اس ناسور کے خلاف بھرپور عزم و ہمت کے ساتھ کھڑی ہے اور شہداء کی قربانی مادر وطن کے دفاع کے لیے قوم کے پکے ارادے کی یاد دہانی ہے۔
شہداء کو ان کے آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزازات کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔





