وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا انتخاب،پی ٹی آئی کا حمایت کیلئےجے یو آئی سےرابطہ

پشاور: خیبرپختونخوا میں نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے جمعیت علمائے اسلام (ف) سے حمایت حاصل کرنے کے لیے باضابطہ رابطہ کر لیا۔

پی ٹی آئی کا وفد جے یو آئی کے مرکزی دفتر پہنچا جہاں وزیراعلیٰ کے انتخاب اور ایوان میں تعاون کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ وفد میں پی ٹی آئی کے سینئررہنما اسد قیصر، صوبائی صدر جنید اکبر،ضلعی صدر عرفان سلیم اور دیگر رہنما شامل تھے۔

پی ٹی آئی وفد کا استقبال جے یو آئی کے صوبائی جنرل سیکریٹری سینیٹر مولانا عطا الحق درویش، مولانا جلیل جان اور دیگر قائدین نے کیا۔ ملاقات کے دوران پی ٹی آئی نے جے یو آئی سے سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ منتخب کرانے کے لیے تعاون کی درخواست کی۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں پہلی مرتبہ مقامی خاتون کے عطیہ کردہ قارنیہ کی کامیاب پیوند کاری، بصارت کی بحالی کا تاریخی سنگِ میل

Scroll to Top