پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی ٹیم کی حتمی پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی سکواڈ میدان میں سات ماہر بیٹسمین، دو زبردست سپنرز اور دو طاقتور فاسٹ بولرز کے امتزاج کے ساتھ اترے گا۔
خاص طور پر دلچسپی کی بات یہ ہے کہ اسپنر آصف آفریدی کو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پہچان بنانے کا موقع مل سکتا ہے۔
فائنل الیون میں بلے بازی کے شعبے میں عبداللہ شفیق، امام الحق، شان مسعود، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان اور سلمان علی آغا شامل ہیں جبکہ بولنگ ڈیپارٹمنٹ میں شاہین آفریدی، حسن علی اور نعمان علی اپنی مہارت کا مظاہرہ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: چین میں قائم دنیا کے بلند ترین پل کا لوڈ ٹیسٹ کامیابی سے مکمل
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہو رہا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔





