ارشد چائے والے کا شناختی ،عدالت کا بڑ ا حکم جاری

راولپنڈی: لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے ارشد خان المعروف چائے والے کا شناختی کارڈ بحال کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت کے فیصلے کے بعد نادرا نے ارشد خان کا شناختی کارڈ دوبارہ فعال کر دیا جبکہ نادرا ویری فکیشن بورڈ نے ان کی شہریت کی تصدیق کر دی ہے۔

سماعت کے دوران ارشد خان کے وکیل عمر اعجاز گیلانی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ان کے موکل کا مسئلہ حل ہو چکا ہے اور ارشد خان سمیت ان کا خاندان باقاعدہ پاکستانی شہری ہیں۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ کسی بھی شہری کا شناختی کارڈ یا پاسپورٹ بلاک کرنا اس کے آئینی حقوق کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔

عدالت نے درخواست گزار کی استدعا پر کیس نمٹا دیا۔

یہ بھی پڑھیں : دوسرے ٹیسٹ کا پہلا دن، پاکستان نے 5 وکٹوں پر 259 رنز بنالیے

واضح رہے کہ نادرا نے کچھ عرصہ قبل ارشد خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کر دیا تھا، جس پر انہوں نے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ سے رجوع کیا۔ درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ نادرا حکام ان سے 1978 سے قبل کے رہائشی شواہد طلب کر رہے ہیں، جو فراہم کرنا ممکن نہیں۔

ارشد خان نے 17 برس کی عمر میں اسلام آباد میں چائے فروخت کرتے ہوئے شہرت حاصل کی تھی۔ ان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس کے بعد انہیں مختلف ماڈلنگ اور میڈیا کے مواقع بھی ملے، تاہم بعد ازاں ان کی پاکستانی شہریت پر سوالات اٹھا دیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا اسمبلی میں وزیراعلیٰ کی عمران خان سے ملاقات کی قرارداد منظور، اپوزیشن نے بھی حمایت کردی

پشاور: خیبرپختونخواہ اسمبلی نے وزیراعلی سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانےکی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

یہ قرارداد حکومتی رکن عبید الرحمن کی جانب سے ایوان میں پیش کی گئی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کو اپنے خاندان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔

قرارداد کے متن کے مطابق سہیل آفریدی اس وقت صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ ہیں اور اُن کا بانی چیئرمین سے ملاقات کرنا آئینی و قانونی حق ہے تاکہ صوبے کے مسائل، ترقیاتی منصوبوں اور دیگر حکومتی امور پر براہ راست مشاورت کی جا سکے۔

Scroll to Top