خیبرپختونخوا میں سیاحت سے وابستہ تمام اداروں کےلیے ڈیجیٹل لائسنس لازمی قرار

خیبرپختونخوا میں سیاحت سے وابستہ تمام اداروں کےلیے ڈیجیٹل لائسنس لازمی قرار

خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی نے صوبے میں سیاحت اور مہمانداری سے وابستہ تمام اداروں اور افراد کے لیے آن لائن رجسٹریشن اور ڈیجیٹل لائسنس حاصل کرنا لازمی قرار دے دیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد شہریوں اور خصوصاً سیاحوں کو محفوظ اور معیاری سروس فراہم کرنا ہے۔

اتھارٹی کے جاری کردہ ہدایت نامے کے مطابق، ہاسپیٹلیٹی سیکٹر کو اپنے کاروبار کے آغاز سے قبل رجسٹریشن اور لائسنس حاصل کرنا ہوگا۔ یہ پابندی ہوٹل، ریسٹورنٹ، ٹریول اور ٹور آپریٹرز پر لاگو ہوگی، جبکہ رینٹ اے کار سروسز اور ٹورسٹ گائیڈز کے لیے بھی ڈیجیٹل لائسنسنگ نظام نافذ ہوگا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف شہریوں اور سیاحوں کا تحفظ یقینی ہوگا بلکہ منافع خوروں سے بچا جا سکے گا اور معیاری سروس فراہم کی جا سکے گی۔ اس کے علاوہ، ٹورازم اتھارٹی کو مختلف سروسز کے ریٹس مقرر کرنے اور مہمانداری سیکٹر کو قانون و ضابطے کے تحت لانے کا بھی اختیار حاصل ہے۔

Scroll to Top