پی سی بی کی کرکٹر وہاب ریاض سے متعلق خبروں پر وضاحت

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق ٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض کے حوالے سے گردش کرتی خبروں کی تردید کی ہے کہ انہیں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا کنسلٹنٹ بنایا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق، وہاب ریاض اس وقت بھی بورڈ کے ساتھ بطور کنسلٹنٹ مختلف ٹیموں کے امور دیکھ رہے ہیں اور انہیں فی الحال کوئی نئی ذمہ داری سونپی نہیں گئی ہے۔

واضح رہے کہ میڈیا پر یہ خبر چل رہی تھی کہ وہاب ریاض وقتی طور پر ویمنز ٹیم کے معاملات دیکھیں گے اور ڈائریکٹر ویمنز کرکٹ کے ساتھ مل کر مستقبل کے منصوبے ترتیب دے رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ویمنز ٹیم کے سپورٹ سٹاف میں تبدیلیاں متوقع ہیں اور سابق ٹیسٹ کرکٹر عمران فرحت کو ٹیم کے سپورٹ سٹاف میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ پی سی بی جلد ہی ویمنز ٹیم کے ہیڈ کوچ اور سپورٹ سٹاف کا اعلان کرے گا۔

واضح رہے کہ محمد وسیم کی مدت ختم ہونے کے بعد ویمنز ہیڈ کوچ کا عہدہ خالی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آئی سی سی اجلاس میں پاکستان کرکٹ کے مفادات کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے، محسن نقوی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے تصدیق کی ہے کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے آئندہ اجلاس میں شرکت کریں گے اور اس موقع پر پاکستان کرکٹ کے مفادات کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر متحرک رہیں گے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا اجلاس 4 نومبر کو دبئی میں ہو رہا ہے، جس میں پاکستان بھی شرکت کرے گا۔

لاہور میں پی سی بی سکول ٹورنامنٹ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی بھرپور انداز میں کی جائے گی

چیئرمین پی سی بی نے نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت اور گراس روٹ سطح پر فٹنس کلچر کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ متوازن خوراک اور جسمانی فٹنس کھلاڑیوں کی بہتر کارکردگی کے لیے لازمی ہیں اور یہی پاکستان کرکٹ کو آگے لے جائے گا۔

اس موقع پر سکول کپ کے فائنل راؤنڈ میں حصہ لینے والی آٹھ ٹیموں کے کھلاڑیوں سے ملاقات کرتے ہوئے محسن نقوی نے نوجوان کھلاڑیوں کو حوصلہ افزائی کی اور انہیں بہترین کھیل دکھانے کی ہدایت دی۔

Scroll to Top