بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کل ہوگی، وکلا کی فہرست جیل سپرنٹنڈنٹ کو ارسال

اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )عمران خان سے کل ملاقات کرنے والوں کی فہرست جیل حکام کو بھیج دی گئی ہے۔

فہرست میں بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ، علی ظفر، فیصل ملک، علی زمان اور عرفان نیازی کے نام شامل ہیں۔

ملاقات کے لیے دوپہر دو بجے کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت کو پی ٹی آئی رہنماؤں کی بانی سے ملاقات میں رکاوٹ نہیں ڈالنی چاہیے، شاہد خاقان

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت کا گیس کنکشنز کی بحالی کا فیصلہ درست نہیں، دو مختلف اقسام کے کنکشنز اور نرخ رکھنا اصولی طور پر غلط ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گیس پالیسی میں امتیازی رویہ ناقابلِ قبول ہے، حکومت کو توانائی کے شعبے میں شفاف اور مستقل لائحہ عمل اپنانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی پر کوئی دو رائے نہیں ہو سکتیں، جو پاکستان پر حملہ کرے گا اس کا بھرپور جواب دینا ہوگا۔

تاہم، افغانستان کے ساتھ تعلقات کے معاملے پر انہوں نے زور دیا کہ دو مسلمان ممالک کے درمیان جنگ کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ تحریکِ طالبان پاکستان افغانستان سے کارروائیاں کر رہی ہے، اس لیے کابل حکومت کو اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دینی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ ڈپلومیٹک اور باہمی اعتماد کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے، کیونکہ دونوں ممالک کو ایک دوسرے پر بھروسہ پیدا کرنا ہوگا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان کو اپنے مسائل خود حل کرنے چاہییں، بیرونی مدد پر انحصار پائیدار نہیں۔ الزام تراشیوں کے بجائے تعاون کی فضا قائم کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سرحدی پالیسی وفاقی حکومت کی ذمے داری ہے، صوبائی حکومتوں کا اس معاملے میں کوئی کردار نہیں ہوتا۔

Scroll to Top