پی سی بی کی سینٹرل کنٹریکٹ لسٹ سے بڑے نام خارج

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 38 کھلاڑیوں کے لیے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا ہے۔

نئی فہرست سے محمد رضوان، امام الحق، شان مسعود اور صائم ایوب سمیت کئی نمایاں کھلاڑی باہر ہو گئے ہیں۔ نئے کنٹریکٹس کی مدت 30 جون 2027 تک ہوگی۔

پی سی بی کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق محمد رضوان، امام الحق، شان مسعود، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، محمد حارث، وسیم جونیئر اور خرم شہزاد سینٹرل کنٹریکٹس حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔

نئے کنٹریکٹس میں بابر اعظم اور سلمان علی آغا کو ٹیسٹ اور ون ڈے کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ اذان اویس، محمد عباس، ساجد خان اور سعود شکیل کو ٹیسٹ کیٹیگری میں جگہ دی گئی ہے۔

ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کیٹیگری میں ابرار احمد، عرفات منہاس، فخر زمان، فہیم اشرف، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی کیٹیگری کے کنٹریکٹس حسن نواز، معاذ صداقت، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، شاداب خان اور عثمان طارق کو دیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلوی کرکٹ میں نیا بھونچال، کپتان کمنز مشکل میں پھنس گئے

دوسری جانب پی سی بی نے ڈویلپمنٹ کنٹریکٹ کیٹیگری میں بھی 19 کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے، جن میں عبدالصمد، علی رضا، محمد طہٰ، محمد عمران رندھاوا، سعد مسعود، شاہزیب خان، عبید شاہ، عبداللہ فضل، فرحان یوسف، محمد طیب عارف، رضا اللہ، سمیر منہاس، شامل حسین، احمد دانیال، حنین شاہ، محمد غازی غوری، سعد بیگ، ثاقب خان اور صفیان مقیم شامل ہیں۔

پی سی بی کے مطابق نئے سینٹرل کنٹریکٹس 30 جون 2027 تک مؤثر رہیں گے۔

Scroll to Top