وزیراعظم کے مشیر سینیٹر رانا ثناء اللہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے حوالے سے دلچسپ دعوے کیے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ایک ملاقات میں جنرل باجوہ نے فیض حمید سے کہا کہ رانا بہت موٹا ہو گیا ہے، اسے دوبارہ اسمارٹ بناؤ۔
رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ انہوں نے اس موقع پر جنرل باجوہ کو یاد دلایا کہ مجھ پر مقدمہ آپ نے ہی بنایا، اللہ اس دنیا ہی میں اس کا حساب کرے گا۔
رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ معاملات بانی پی ٹی آئی عمران خان کے دور میں نہایت اعلیٰ سطح پر طے پاتے تھے اور حاضر سروس افسر آرمی چیف کی اجازت کے بغیر کوئی جھوٹا مقدمہ نہیں بنا سکتا۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی نے ملک کے ساتھ 4 سال کھلواڑ کیا، خواجہ آصف
وزیر اعظم کے مشیر کے بقول یہ ملاقات اور گفتگو ایک بریفنگ کے دوران ہوئی جس میں جنرل باجوہ نے رانا ثناء اللہ کے وزن اور جیل میں ان کی اسمارٹ صلاحیتوں کا ذکر کیا اور فیض حمید سے کہا کہ رانا صاحب کو دوبارہ اسمارٹ بنایا جائے۔





