حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان

 حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔

خزانہ ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دروبدل آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اور متعلقہ وزارتوں کی سفارش پر کیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 263روپے45 پیسے پر برقرار رکھا گیا ہے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں14روپے کمی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 263 روپے45 پیسے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 265 روپے65پیسے ہو گئی ہے۔

نئی قیمتیں آ ج رات 12 بجے سے نافذ العمل ہوں گی۔

حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق یہ قیمتیں آئندہ 15 دنوں تک برقرار رہیں گی، جس کے بعد دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

Scroll to Top