ملک کو نقصان پہنچانے والوں کا احتساب ہونا چاہیے، فوج پر فخر ہے، شاہد آفریدی

اسلام آباد: سابق قومی کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ملک کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہونا چاہیے اور فوج پر ہمیں فخر ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر نے تقریب سے خطاب میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں دو ٹیموں کے اضافے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے زیادہ کھلاڑیوں کو مواقع میسر آئیں گے اور لیگ کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگا۔

آفریدی نے پی ایس ایل کو پاکستان کا اپنا برانڈ قرار دیا اور کہا کہ اس کا روڈ شو لیگ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا واضح ثبوت ہے۔

قومی ٹیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں مزید تجربات کی ضرورت نہیں اور ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کو جلد از جلد فائنل تک پہنچانا چاہیے۔

شاہد آفریدی نے واضح کیا کہ وہ ورلڈ کپ سے قبل ہونے والی سیریز میں کھلاڑیوں کی بار بار تبدیلی کے حق میں نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بگ بیش لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شرکت انہیں بین الاقوامی تجربہ فراہم کرے گی، جو مستقبل میں قومی ٹیم کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : معرکۂ حق میں شکست کے بعد بھارتی عسکری قیادت کی غیر سنجیدہ حرکات بے نقاب

 معرکۂ حق میں عبرتناک ناکامی کے بعد بھارتی فوج عالمی سطح پر شدید تنقید اور تمسخر کا نشانہ بن گئی ہے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق عالمی منظرنامے پر پاکستان کی بڑھتی ہوئی سفارتی کامیابیوں اورچیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل خافظ سید عاصم منیر کی بین الاقوامی پذیرائی نے بھارتی عسکری قیادت کو شدید تذبذب میں مبتلا کر دیا ہے، جس کے باعث وہ اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے غیر سنجیدہ اور نمائشی سرگرمیوں کا سہارا لے رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی عسکری قیادت سیاسی آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے مذہبی رسومات میں میڈیا کے سامنے نمایاں نظر آتی ہے، جبکہ دوسری جانب اپنی عسکری صلاحیتوں کے دعوے بھی بار بار میڈیا کے ذریعے دہراتی دکھائی دیتی ہے۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ طرز عمل پیشہ ورانہ وقار کے بجائے محض سستی شہرت حاصل کرنے کی کوشش ہے۔

بھارتی آرمی اور فضائیہ کے سربراہان پر الزام ہے کہ انہوں نے پاسنگ آؤٹ پریڈ جیسے سنجیدہ عسکری مواقع کو بھی تھیٹر اور دکھاوے میں تبدیل کر دیا۔

Scroll to Top