اسلام آباد ہائی کورٹ نے افغان شہری کی ملک بدری عارضی طور پر روک دی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے افغان شہری کی ملک بدری عارضی طور پر روک دی

 اسلام آباد ہائی کورٹ نے افغان شہری بختی جان کو افغانستان بھیجے جانے سے عارضی طور پر روک دیا ہے۔

عدالت نے وزارت سیفران کو حکم دیا ہے کہ درخواست گزار کے پروف آف رجسٹریشن (پی او آر) کارڈ سے متعلق درخواست پر ایک ماہ کے اندر فیصلہ کرے۔

درخواست گزار کے مطابق ان کے والد 1974 سے پاکستانی شہری ہیں اور انہوں نے وزارت داخلہ اور نادرا سے کئی بار رجسٹریشن سے متعلق درخواستیں دی ہیں لیکن ابھی تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔

جسٹس محسن کیانی نے ریمارکس دیے کہ درخواست گزار کو پہلے اپنا پی او آر کارڈ منسوخ کروانا ہوگا، اس کے بعد ہی شہریت کے لیے درخواست دی جا سکتی ہے۔

عدالت نے کیس کی سماعت اگلے ماہ تک ملتوی کر دی۔

Scroll to Top