تیل کی عالمی مارکیٹ میں تہلکہ!خام تیل کی قیمتیں 5 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں

تیل کی عالمی مارکیٹ میں تہلکہ!خام تیل کی قیمتیں 5 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 5سال کی کم ترین سطح پر آگئیں ، برینٹ خام تیل 3فیصد کمی کے بعد 92.58 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگیا ہے

تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں حالیہ برسوں میں کم ترین سطح پر پہنچ گئیں، جس نے عالمی اقتصادی ماہرین اور سرمایہ کاروں میں تشویش پیدا کر دی ہے۔ برینٹ خام تیل کی قیمت 3 فیصد کمی کے بعد 58.92 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی، جبکہ امریکی خام تیل 2.7 فیصد کمی کے بعد 55.27 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔

ماہرین اقتصادیات اور توانائی کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یوکرین کے ممکنہ امن معاہدے نے عالمی تیل مارکیٹ پر مثبت اثرات مرتب کیے ہیں، جس سے عالمی رسد میں استحکام آیا ہے۔ اس کے علاوہ روس پر تیل کی برآمدات کے حوالے سے عائد پابندیوں سے پیدا ہونے والی لاجسٹک رکاوٹیں ختم ہونے کا امکان بھی تیل کی قیمتوں میں کمی کا ایک سبب ہے۔

عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات پاکستان کی مارکیٹ میں بھی محسوس کیے جا رہے ہیں۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے، جس سے صارفین کو ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ توانائی کے ماہرین کے مطابق یہ کمی عالمی اقتصادی حالات، پیداوار میں اضافہ، اور رسد و طلب میں توازن کے نتیجے میں ہوئی ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر عالمی سیاسی اور اقتصادی حالات ایسے ہی مستحکم رہے تو خام تیل کی قیمتیں مزید کم ہو سکتی ہیں، جس سے نہ صرف عالمی سطح پر بلکہ ملکی سطح پر بھی توانائی کی مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی توقع ہے۔

Scroll to Top