صدر ٹرمپ، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کے تعلقات بہت مضبوط ہیں، امریکی سفارتکار

امریکی سفارتکار اینڈی ہیلس نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات اس وقت اپنی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں۔

پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی سفارتکار کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے درمیان مضبوط روابط دونوں ممالک کے تعلقات کی مستحکم بنیادوں کی عکاسی کرتے ہیں۔

اینڈی ہیلس نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کے لیے مثبت بیانات نے عوامی سطح پر بھی خیرسگالی کو فروغ دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مائنز اینڈ منرلز کے شعبے میں امریکی کاروباری اداروں کی دلچسپی تیزی سے بڑھ رہی ہے اور پاکستانی عوام بھی امریکی کمپنیوں کی آمد کو خوش آئند سمجھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کے عملی آغاز کی تاریخ کا تعین امریکی حکومت نہیں بلکہ نجی امریکی کمپنیوں کی سطح پر ہوتا ہے تاہم امریکی سفارت خانے میں اس منصوبے کے حوالے سے غیر معمولی دلچسپی دیکھی جا رہی ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے اقتصادی تعاون کی واضح علامت ہے۔

امریکی سفارتکار نے نے تعلیم کو پاک امریکا تعلقات کا بنیادی ستون قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں فل برائٹ پروگرام کو 75 سال مکمل ہو چکے ہیں اور اس کے تحت 9 ہزار سے زائد پاکستانی طلبہ نے امریکہ کی معروف جامعات سے تعلیم حاصل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے فیلڈ مارشل بہت زبردست فائٹر ہیں، امریکی صدر

اینڈی ہیلس نے امریکی حکومت کے ایگزم بینک کے تعاون سے پاکستان کے اہم معدنی منصوبے ریکوڈک میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے فیصلے کا بھی اعلان کیا۔

Scroll to Top