تیسرا ٹی20، بارش کے باعث پاکستان اور سری لنکا کا ٹاس تاخیر کا شکار

ڈمبولا: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ بارش کے باعث متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے ٹاس ہونا تھا، لیکن بارش کے باعث یہ تاخیر کا شکار ہو گیا۔

سیریز میں پاکستان کو اب تک ایک صفر کی برتری حاصل ہے اور اگر میچ نہ ہو سکا تو پاکستان سیریز جیت جائے گا۔

واضح رہے کہ سیریز کا دوسرا میچ مسلسل بارش کی وجہ سے ممکن نہ ہو سکا تھا, اس دوران نہ صرف ٹاس میں تاخیر ہوئی بلکہ گراؤنڈ کو مکمل کور کرنے کے باوجود میچ منسوخ کرنا پڑا۔

سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

 ڈمبولا میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان نے 129 رنز کا ہدف 16.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان انڈر 19 نےفائنل میں زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی

پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ صائم ایوب نے 24، سلمان علی آغا نے 16 اور فخر زمان نے 5 رنز بنائے۔ سری لنکا کی جانب سے جنیت لیانج 40 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، جبکہ چارتھ اسالنکا اور ونندو ہسارنگا نے 18، 18 رنز بنائے۔

بولنگ میں پاکستان کی جانب سے سلمان مرزا اور ابرار احمد نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ محمد وسیم جونیئر اور شاداب خان نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Scroll to Top