عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قومی اتحاد ضروری ہے، شفیع جان

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ موجودہ عالمی حالات اور چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو متحد ہونا ہوگا اور ایک میز پر بیٹھ کر مشترکہ پالیسی ترتیب دینا ہوگی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شفیع جان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بیٹھ کر معاملات پر بات کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں سہیل آفریدی نے اسٹریٹ موومنٹ کی قیادت کی اور نمائش چورنگی پر ہونے والے جلسے میں تاریخی مناظر دیکھنے میں آئے۔

شفیع جان نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کا رویہ ابتدا میں دو دن تک مثبت رہا، تاہم بعد میں اوپر سے دباؤ آنے کے بعد صورتحال بدل گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ اور کراچی کے عوام نے سندھی اجرک اور ٹوپی کی عزت برقرار رکھی۔

یہ بھی پڑھیں : وفاقی حکومت کا شہید ریحان زیب خان کو ستارہ امتیاز سے نوازنے کا اعلان

دوسری جانب پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیرعلی نے شفیع جان کی رائے کا خیرمقدم کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ایران میں جنگ کی صورتحال پیدا ہوتی ہے تو اس کے اثرات پاکستان پر بھی پڑیں گے، حتیٰ کہ خدانخواستہ تیسری عالمی جنگ کا خدشہ بھی موجود ہے۔

عابد شیرعلی نے کہا کہ ایسے حالات میں تمام سیاسی جماعتوں کو اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے اور پاکستان کو درپیش صورتحال کے پیش نظر مؤثر اور جامع حکمت عملی اپنانا ناگزیر ہے۔

Scroll to Top