شہزاد نوید
سوات کے تھانہ بنڑ پولیس نے عوامی شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے ایک خواجہ سرا ٹک ٹاکر کو غیر اخلاقی ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔
گرفتار خواجہ سرا (سپوگمئی) نے فلائی اوور بائی پاس پر غیر اخلاقی ویڈیو بنا کر ٹک ٹاک پر شیئر کی تھی۔
سوات پولیس کے ایک اہلکار نے پختون ڈیجیٹل کو جمعہ کے روز تصدیق کی کہ ٹک ٹاک صارف کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
بعد ازاں گرفتار خواجہ سرا کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی، جس میں انہوں نے اپنی حرکت پر معافی مانگی اور آئندہ ایسے کاموں سے گریز کرنے کا وعدہ کیا۔





