متحدہ عرب امارات کا اہم اور واضح اعلان سامنے آ گیا

دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے واضح کیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی کے لیے اپنی فضائی، زمینی یا سمندری حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

یو اے ای کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خطے میں امن، استحکام اور کشیدگی میں کمی یو اے ای کی اولین ترجیح ہے اور کسی بھی اقدام کی حمایت نہیں کی جائے گی جو علاقائی سلامتی کے لیے خطرہ بنے۔

وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ یو اے ای کی خارجہ پالیسی عدم مداخلت، خودمختاری کے احترام اور سفارتی حل پر مبنی ہے۔

وہ خطے کے تمام تنازعات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کا حامی ہے اور کسی بھی فوجی جارحیت کے لیے لاجسٹک یا کسی اور قسم کی معاونت فراہم نہیں کرے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی میں یو اے ای کا علاقہ استعمال نہیں ہو گا، اور اس بات پر زور دیا گیا کہ موجودہ کشیدگیوں کا حل صرف بات چیت، سفارتی اقدامات اور تنازعات میں کمی کے ذریعے ممکن ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران مخالف قرارداد کے خلاف ووٹ، پاکستان نے انصاف کا ساتھ دیا: ایرانی سفیر

یو اے ای نے یہ بھی واضح کیا کہ بین الاقوامی قانون کی پاسداری اور ریاستی خودمختاری کے احترام پر ایمان رکھتے ہیں اور خطے میں امن قائم رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔

Scroll to Top