پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بڑے پیمانے پر سرکاری افسران کی تبادلے اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں، جن میں ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے، ڈائریکٹر ایڈمن فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی سمیت کل 7 افسران کی پوسٹنگز میں تبدیلی کی گئی ہے۔ اس عمل میں چار گریڈ 19 کے افسران شامل ہیں۔
محکمہ اسٹبلشمنٹ خیبرپختونخوا کے جاری اعلامیہ کے مطابق عامر حسین خان کو ڈائریکٹر ایڈمن فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی تعینات کیا گیا ہے۔
عبدالرحمان کی خدمات واپس پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ کو بھیج دی گئی ہیں،سید باچہ کو اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
آمین اللہ جو پہلے ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر تھے، انہیں سیکرٹری ٹو کمشنر ڈی آئی خان ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔
خورشید عالم کو ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز لگایا گیا ہے،ڈاکٹر قاصم علی خان کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ و قبائلی امور تعینات کیا گیا ہے۔
انٹی کرپشن کے جج کو جوڈیشنل ممبر اپیلٹ ٹربیونل فار سیلز ٹیکس آن سروسزکا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے۔
محکمہ اسٹبلشمنٹ کے مطابق یہ تعیناتیاں اور تبادلے انتظامی کارکردگی بہتر بنانے اور محکموں میں ذمہ داریوں کی شفاف تقسیم کے لیے کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : رمضان آتے ہی کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ، شہری پریشان
اعلامیہ میں کہا گیا کہ تمام افسران کو اپنی نئی ذمہ داریاں فوری طور پر سنبھالنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
خیبرپختونخوا میں وقتاً فوقتاً افسران کی تعیناتیوں اور تبادلوں کا مقصد محکموں میں بہتر کارکردگی اور عوام کو بروقت خدمات فراہم کرنا بتایا جاتا ہے۔
حالیہ تبادلے میں شامل گریڈ 19 کے افسران اہم محکموں میں اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔





