شاہد جان
پاکستان تحریک انصاف پشاور کی ضلعی تنظیم نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیتے ہوئے ضلعی نائب صدر شیر احمد کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔
پی ٹی آئی پشاور کے صدر عرفان سلیم کی جانب سے نائب صدر کی برطرفی کا باضابطہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے بعد شیر احمد اب ضلعی کابینہ کا حصہ نہیں رہے۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا کے پہلے خود کفیل پیرا میڈیکل ہیلتھ کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا
اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ پارٹی کے داخلی نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے کیونکہ شیر احمد پر پارٹی ڈسپلن کی مسلسل خلاف ورزی کا الزام تھا۔





