کامران علی شاہ
پشاور: تھانہ پہاڑی پورہ کی پولیس پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں زیر حراست ملزم حمزہ ولد سفید گل جاں بحق ہوگیا جبکہ پولیس کو بھی نقصان پہنچا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم حمزہ کو خونی راہزنی اور سنیچنگ کی متعدد وارداتوں میں گرفتاری کے بعد موقع نشاندہی کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ پتنگ چوک کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
فائرنگ کے دوران ایس ایچ او کی بلٹ پروف جیکٹ اور سرکاری پولیس موبائل گاڑی بھی نقصان پہنچا، جبکہ ملزم حمزہ فائرنگ میں جاں بحق ہوگیا۔
حمزہ کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں، جن میں اہم مقدمات درج ذیل ہیں:
مقدمہ علت 265 مورخہ 14.2.2026، جرم 392، 394 تھانہ پہاڑی پورہ
مقدمہ علت 315 مورخہ 2022، جرم 302 تھانہ باڑہ
مقدمہ علت 312 مورخہ 2022، جرم 324 تھانہ باڑہ
مقدمہ علت نمبر 1603 مورخہ 24.12.25، جرم 392 تھانہ حیات آباد
مقدمہ علت نمبر 52 مورخہ 15.02.2026، جرم 392 تھانہ رسالپور ضلع نوشہرہ
مقدمہ علت نمبر 35 مورخہ 30.01.26، جرم 392 تھانہ باڑہ
مقدمہ علت نمبر 431 مورخہ 21.12.25، جرم 392 تھانہ باڑہ
مقدمہ علت نمبر 391 مورخہ 24.10.25، جرم 392 تھانہ باڑہ
مقدمہ علت نمبر 29 مورخہ 22.01.26، جرم 392 اشتہاری تھانہ باڑہ
مقدمہ علت نمبر 232 مورخہ 17.03.25، جرم 392 تھانہ نوشہرہ
مقدمہ علت نمبر 2 مورخہ 01.01.26، جرم 392 تھانہ حیات آباد
مقدمہ علت نمبر 458 مورخہ 10.11.24، جرم 271 تھانہ شینواری
مقدمہ علت نمبر 83 مورخہ 22.02.26، جرم 392 تھانہ باڑہ
پولیس حکام نے بتایا کہ واقعے کے بعد تفتیشی ٹیم نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور حملہ آور موٹر سائیکل سواروں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے تلاشی جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان کو طبی معائنے کے لیے پمز ہسپتال لایا گیا، تسلی بخش چیک اپ کے بعد واپس اڈیالہ منتقل
اس واردات سے نہ صرف پولیس کی کارروائی متاثر ہوئی بلکہ علاقے میں خوف و ہراس بھی پھیل گیا، اور یہ واقعہ سنیچنگ اور راہزنی کے خلاف جاری پولیس مہم کے لیے ایک اہم چیلنج ثابت ہوا ہے۔
پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مشتبہ افراد کی اطلاع فوری طور پر تھانے یا پولیس ہیلپ لائن پر دیں تاکہ حملہ آوروں کو جلد گرفتار کیا جا سکے۔





