ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے کے اہم ترین میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سیمی فائنل تک رسائی کے لیے یہ میچ پاکستان کے لیے کلیدی اہمیت اختیار کر گیا ہے کیونکہ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا میچ بارش کی نذر ہونے کے باعث پاکستان کو صرف ایک پوائنٹ مل سکا تھا جبکہ انگلینڈ سری لنکا کو شکست دے کر گروپ میں پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔
پالی کیلے انٹرنیشنل اسٹیڈیم کی پچ کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ یہاں وقت گزرنے کے ساتھ اسپنرز کو مدد ملتی ہے جو پاکستان کے لیے ایک مثبت پہلو ثابت ہو سکتا ہے۔
قومی ٹیم کی حکمت عملی میں اسپن باؤلنگ کو مرکزی اہمیت دی گئی ہے تاکہ درمیانی اوورز میں انگلش بیٹرز پر دباؤ ڈالا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں : زمبابوے کے بولرنے ٹی 20کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا
ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر صاحبزادہ فرحان کا کہنا ہے کہ اسپن ہمارا اہم ہتھیار ہے اور ہم پچ کی صورتحال کے مطابق صبر اور ہوشیاری کے ساتھ اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔
آج کا مقابلہ دونوں ٹیموں کے لیے سیمی فائل کی راہ ہموار کرنے کے لیے انتہائی اہم ہے جہاں پاکستان کو گروپ میں اپنی پوزیشن مستحکم کرنے کے لیے ہر صورت جیت درکار ہے۔





