اٹلس ہونڈا نے اپنی تمام مشہور موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا ہے جس کا اطلاق یکم مارچ 2026 سے ہوگا۔
کمپنی کی جانب سے جاری کردہ نئی ریٹیل پرائس لسٹ کے مطابق ہونڈا سی ڈی 70 کی نئی قیمت ایک لاکھ 51 ہزار 900 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت ایک لاکھ 62 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح ہونڈا پرائیڈر کی قیمت دو لاکھ ایک ہزار 900 روپے، ہونڈا سی جی 125 کی قیمت دو لاکھ 26 ہزار 500 روپے اور ہونڈا سی جی 125 ایس کی قیمت دو لاکھ 71 ہزار 900 روپے مقرر کی گئی ہے۔
کمپنی نوٹیفکیشن کے مطابق ہونڈا سی جی 125 ایس گولڈ کی قیمت دو لاکھ 79 ہزار 900 روپے، ہونڈا سی بی 125 ایف کی قیمت تین لاکھ 75 ہزار 900 روپے اور ہونڈا سی جی 150 کی قیمت چار لاکھ 24 ہزار 900 روپے رکھی گئی ہے، جبکہ ہونڈا سی بی 150 ایف کی قیمت اب چار لاکھ 34 ہزار 900 روپے ہوگی۔
اس پیکیج کی خاص بات ہونڈا کی الیکٹرک بائیک آئیکون ای کی قیمت میں کمی ہے جو اب تین لاکھ 95 ہزار 900 روپے میں دستیاب ہوگی۔





