ملک بھر میں بلا امتیاز چھاپے،غیر قانونی افغان شہریوں کی اسکریننگ، 12 گرفتار

ملک بھر میں بلا امتیاز چھاپے،غیر قانونی افغان شہریوں کی اسکریننگ، 12 گرفتار

ملک کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ سکیورٹی حکام کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، چکوال، مری، اٹک اور جہلم میں حساس مقامات، آبادیوں اور بازاروں کی اسکریننگ کی جا رہی ہے۔

کارروائیوں کے دوران 12 غیر قانونی افغان شہری گرفتار ہوئے ہیں، جن کے خلاف مقدمات کرایہ داری ایکٹ کے تحت درج کیے گئے۔سکیورٹی حکام نے بتایا کہ کارروائیوں کے دوران غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

اس آپریشن میں پولیس، لیڈی پولیس، رینجرز، ایلیٹ پولیس، ڈولفن اسکواڈ اور سی ٹی ڈی سمیت مختلف انٹیلی جنس ادارے نے حصہ لیا۔ حکام نے بتایا کہ مرحلہ وار اسکریننگ کے دوران غیر قانونی رہائشی ریکارڈ اور شناختی دستاویزات کی جانچ بھی کی جا رہی ہے۔

سکیورٹی حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ حکام کو دیں تاکہ ملک میں امن و امان کو برقرار رکھا جا سکے۔

Scroll to Top