ظلم کی انتہا! بنوں میں 3 بھائی اغواء، 2 پولیس اہلکار بھائیوں کی لاشیں ملنے سے علاقے میں خوف و ہراس

ظلم کی انتہا! بنوں میں 3 بھائی اغواء، 2 پولیس اہلکار بھائیوں کی لاشیں ملنے سے علاقے میں خوف و ہراس

مروت کنال روڈ سے دو پولیس اہلکار بھائیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جس نے علاقے میں خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق کمشنر آفس میں ملازم تیسرے بھائی کی تلاش جاری ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ تینوں بھائیوں کو رات سوکڑی حسن خیل سے اغواء کیا گیا تھا۔

اس حوالے سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے اور موت کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ واقعے کی تحقیقات میں مدد کریں اور مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ حکام کو دیں۔

Scroll to Top