پی ٹی آئی کے سامنے بانی کے سوا سب بے معنی، خواجہ آصف نے آئینہ دکھا کر بھانڈا پھوڑ دیا

وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کے حوالے سے ایک کڑا بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کے سامنے بانی کے علاوہ سب بے معنی اور بے وقعت ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں خواجہ آصف نے لکھا کہ پختونخوا کی حکومت بانی پی ٹی آئی کے لیے رہائی فورس بنانے پر تو تیار ہے، مگر دہشت گردوں کے خلاف زبان نہیں کھولے گی اور شہداء کے جنازوں میں شرکت سے گریز کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ روزانہ پولیس اہلکار شہید ہو رہے ہیں اور کچھ کو زندہ جلایا جا رہا ہے، مگر بانی پی ٹی آئی ترجیح اول اور آخر ہے، جبکہ باقی سب بے معنی اور بے وقعت ہیں۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ وزارت اعلیٰ، صوبہ اور وطن کی سلامتی کی کوئی وقعت نہیں، پارٹی کے کتنے ٹکڑے ہیں کسی کو معلوم نہیں، اندر بیٹھے افراد ایک دوسرے کو گالی دے رہے ہیں، اور باہر بیٹھے یوٹیوبرز کا دھندہ عروج پر ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کے تمام گروپوں میں ہزاروں اختلافات ہیں، مگر ایک معاملے پر سب متفق ہیں کہ بانی پی ٹی آئی اندر رہے۔

خواجہ آصف کا بیان اس سیاسی کشمکش کی عکاسی کرتا ہے جس میں پارٹی کے اندرونی جھگڑوں اور اختلافات کے باوجود بانی کی بالادستی پر سب متفق ہیں۔

Scroll to Top